شہر اور گردونواح میں عطائیوں کا مضبوط نیٹ قائم ہو گیا،کاروائی کا مطالبہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شہر اور گردونواح میں عطائیوں کا مضبوط نیٹ قائم ہو گیا،جگہ جگہ عطائیوں نے موت کے پروانے بانٹنے شروع کر دیئے،ڈرگ انسپکٹر نے بھی منتھلیوں کی وصول کیلئے ایجنٹ مقرر کر دیئے،بااثر عطائیوں کے خلاف محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹر نے چشم پوشی اختیار کر لی،عطائیوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جاتی ہے،ڈرگ انسپکٹر،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور اسکے مضافات میں غیر تربیت یافتہ عملہ کے ساتھ عطائی ڈاکٹروں نے اپنا مضبوط نیٹ ورک قائم کر لیا مختلف ناموں سے ہسپتال بنا کر ڈاکٹرز کے بغیر غیر تربیت یافتہ عملہ ڈلیوری سمیت دیگر آپریشن کر کے بیماریاں بانٹنے کے علاوہ انسانی جانوں سے کھیلنے لگے ہیں ان عطائی ہسپتالوں میں میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں اور ایکسرے مشینیں لگا کر سادہ لوح افراد کو لوٹا جانے لگا جبکہ ان جعلی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کی بجائے ڈرگ انسپکٹر نے مبینہ طور پر اپنے ایجنٹ مقرر کر کے ان سے منتھلیاں وصول کرتے ہوئے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے مقامی شہریوں نے عطائیوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ڈرگ انسپکٹر مائیکل جانسن نے کہا ہے کہ وہ بلاتفریق عطائیوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جا رہی ہے کسی سے منتھلی نہیں لی جاتی۔