عمران خان نے مشرف والے کیسز ہمارے خلاف بنائے اور نتیجہ نیب کو جرمانہ بھرنا پڑ گیا۔سلیمان شہباز

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے مشرف والے کیسز ہمارے خلاف بنائے اور نتیجہ نکلا کہ نیب کو جرمانہ بھرنا پڑ گیا،میاں نواز شریف کا صحت کا جینوئن مسئلہ تھا انکا علاج کیلیے باہر جانا ضروری تھا عمران نیازی کی حکومت میں میڈیکل بورڈ بنے اور انہی کی تجویز پر میاں نواز شریف کو لندن علاج کی اجازت ملی،عمران خان کے دور حکومت میں مسلم لیگ ن اور ہماری فیملی کے لوگوں کو گرفتار کیا گیا پاکستان حکومت نے نیب اور ایف آئی اے کے مقدمات NCA کو بھیجے انہوں نے مجھے باعزت بری کیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا سلیمان شہباز شریف نے کہا کہ تمام پارٹی بشمول میری والدہ تک کے خلاف کیسز بنائے گئے میں باہر جانے کیلیے تیار نہیں تھا مجھے حمزہ شہباز نے حکم دیا کہ آپکا سیاست سے کوئی تعلق نہیں یہ آپکے ساتھ بھی ظلم کرینگے۔