ملتان روڈ اور شیخ فاضل میں چوری کی چار بڑی وارداتیں،ڈاکو 24 لاکھ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا جرائم پیشہ گروہوں کی جنت بن گیا،ڈکیتیاں،چوریاں اور قتل و غارت گری سے بورے والا علاقہ غیر بن گیا،جرائم پیشہ عناصر نے شہریوں کو یرغمال بنا لیا،ملتان روڈ اور شیخ فاضل میں چوری کی چار بڑی وارداتیں،نامعلوم چور تالے توڑ کر اور چھتیں پھاڑ کر 24 لاکھ سے زائد مالیت نقدی،زیورات،ورکشاپ کے قیمتی اوزار،مین کیبل اور دیگر سامان لوٹ کر فرار،تفصیلات کے مطابق بورے والا سرکل میں ڈکیتی،چوری راہزنی اور قتل و غارت گری کی وارداتوں سے امن و امان کی صورتحال انتہائی بدترین ہو گئی گزشتہ شب نامعلوم چور ملتان روڈ پر واقع بابر سلطان انجینئرنگ ورکشاپ کی چھت پھاڑ کر آفس میں پڑی ڈیڑھ لاکھ نقدی،9 لاکھ سے زائد مالیت کے اوزار ٹولز اور چھت سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد کی مین کیبل لوٹ کر ملحقہ دوکان کی چھت پھاڑ کر اس میں موجود 20 ہزار نقدی اور 35 ہزار روپے مالیت کی کیبل جبکہ تیسری دوکان کی چھت پر موجود اے سی کے آواٹر کی تاریں چوری کر کے فرار ہو گئے تھانہ شیخ فاضل کے علاقہ میں نواحی گاوں 132/ ای بی کے عابد حسین (مرحوم) کے گھر سے نامعلوم چور تالے توڑ کر اسکی بیوی اور سالی کے 12 لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات اور 50 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ان وارداتوں کی اطلاع پولیس کو کر دی گئی تاہم تاحال کسی بھی واردات کے ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا۔