لوگوں کی شکایات کے ازالے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔چوہدری صدیق

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وائس چیئرمین شکایات سیل وزیر اعلیٰ پنجاب ضلع وہاڑی چوہدری محمد صدیق یوسف آرائیں کی گزشتہ شب نواحی گاؤں 497 ای بی کی نمائندہ شخصیات نے ان کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے اس موقع پر چوہدری محمد عامر ایڈووکیٹ،چوہدری محمد ندیم اسلم،چوہدری عبد الغفار،چوہدری شکیل کونسلر،چوہدری ساجد صدیق،حاجی ظفر،ڈاکٹر رشید احمد،ہارون بشیر،وسیم بھٹی،زاہد خان،چوہدری عثمان صدیق،قاری یاسر رؤف اور اہل دیہہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد صدیق یوسف آرائیں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل زبیر احمد خان کے ویژن کے مطابق لوگوں کی شکایات کے ازالے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔