مخالفین کی فائرنگ سے حاملہ خاتون قتل،تین سالہ معصوم بچی اور خاتون شدید زخمی

بورے والا(نمائندہ خصوصی)دیرینہ دشمنی اور مقدمہ بازی کی جنگ خونریزی میں بدل گئی،مخالفین کی فائرنگ سے حاملہ خاتون قتل،تین سالہ معصوم بچی اور خاتون شدید زخمی،ورثاء کا نعش روڈ پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج،پولیس اب تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی،ایک ماہ میں تیسرا قتل،درجن سے زائد زخمی،دو زندگی کی آخری سانسیں گن رہے ہیں،علاقہ میں شدید خوف و ہراس،تھانہ ساہوکا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہوکا کے نواحی علاقہ دیوان صاحب میں گزشتہ کئی سالوں سے جاری دوگروپوں میں دیرینہ دشمنی اور مقدمہ بازی کی رنجش خونریزی میں تبدیل ہو گئی مخالفین نے فائرنگ کر کے دیوان صاحب کے محنت کش کی حاملہ بیوی فرزانہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ اسکی تین سالہ معصوم بیٹی زینب اور قریب بیٹھی بہن فرزانہ شدید زخمی ہو گئیں ملزمان شدید فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے اس واقعہ کے خلاف مقتولہ کے ورثاء نے نعش دیوان صاحب ساہوکا روڈ پر رکھ کر پولیس کی مبینہ نااہلی اور اس ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر ورثاء کا کہنا تھا کہ دیوان صاحب میں ایک بااثر مسلح گروہ کے ہاتھوں اب تک دو افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور درجن سے زائد زخمی بھی ہو چکے ہیں دو افراد تشویشناک حالت میں ہسپتالوں کے اندر زندگی کی آخری سانسیں گن رہے ہیں لیکن ابھی تک پولیس کسی ایک بھی قاتل کو گرفتار نہیں کر سکی مسلح افراد اس علاقہ میں اسلحہ لیکر سرعام پھرتے ہیں لیکن پولیس نے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے جسکی تمام تر ذمہ داری ڈی پی او وہاڑی پر عائد ہوتی ہے انہوں نے آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب سے انصاف کے حصول کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب ڈی پی او وہاڑی ظفر بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس مسلح ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کر رہی ہے مظلوم کو انصاف فراہم کریں گے اور ملزمان جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔