اڈہ 86 کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ،تین مسافر جاں بحق جبکہ 14 سے زیادہ زخمی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ملتان روڈ پر اڈہ 86 کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ،تین مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 14 سے زیادہ زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ پر اڈہ 86 کے قریب مسافر کوچ اور کار کے درمیان آمنے سامنے سے خوفناک تصادم ہوا ہے کار سوار تین مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثہ کے نتیجہ میں ایک کار سوار جبکہ مسافر کوچ کے چودہ سے زائد مسافر شدید زخمی ہو گئے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کار سواروں میں ٹنڈوآدم حیدرآباد کا رہائشی 48 سالہ جنگ شیر،ملتان کی رہائشی 30 سالہ ساجدہ اسلم زوجہ محمد اسلم اور ملتان کی رہائشی 3 سالہ مقدس اسلم دختر محمد اسلم شامل ہیں جبکہ ملتان کی رہائشی 45 سالہ رشیدہ زوجہ شبیر کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیوہسپتال سے نشترہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے مسافر کوچ وہاڑی سے ملتان اور کار ملتان سے وہاڑی کی طرف جا رہی تھی ریسکیو 1122 اور پولیس کی امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے زخمی اور جاں بحق ہونے والے کو ہسپتال منتقل کیا ڈی پی او محمد ظفر بزدار بھی جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کاروائیوں کی نگرانی کی جبکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا۔
