نادرا دفتر کے باہر پارکنگ سٹینڈ پر شہریوں کو لوٹنے کا عمل دھڑلے سے جاری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نادرا دفتر کے باہر بنے سٹال اور پارکنگ سٹینڈ پر شہریوں کو لوٹنے کا عمل دھڑلے سے جاری،موٹر سائیکل گلی میں کھڑی کرنے پر بھی بھتہ وصولی کا عمل جا ری جبکہ فوٹو کاپی کے نرخ کئی گنا زیادہ وصول کیے جانے لگے،نوٹس کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق نادرا دفتر کے باہر شہریوں کے ساتھ لوٹ مار کا عمل نہ رک سکا پارکنگ سٹینڈ کے نام پر بدمعاشی اور بھتہ وصولی نے شہریوں کا جینا محال کر دیا نادرا دفتر کے آس پاس موجود گلیوں میں موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر بھی زبردستی رقم وصول کی جا رہی ہے رقم نہ دینے کی صورت میں دست و گریبان ہو تے چند عناصر شہریوں کو زودوکوب کرتے ہیں اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کرتے اسی طرح نادرا دفتر کے باہر گلی میں بنائے گئے سٹال پر فوٹو کاپی کے نرخ کئی گنا زیادہ وصول کیے جارہے ہیں شہریوں کی مقامی سطح پر متعدد بار نشاندہی کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔