تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں طلباء کی ذہنی استعداد کو بڑھاتی ہیں۔شیخ شہزاد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سول سوسائٹی نیٹ کے پیٹرن انچیف و ڈائریکٹر گیس اینڈ آئل کمپنی شیخ شہزاد مبین نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں طلباء کی ذہنی استعداد کو بڑھاتی ہیں کھیلوں کے بغیر تعلیم نامکمل ہے جسمانی طور پر صحت مند طلباء ہی ہر میدان میں اپنی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کی بدولت ناصرف اپنے اداروں بلکہ ملک کا نام بھی روشن کرتے ہیں،سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا فقدان باعث تشویش ہے جس پر اداروں کے سربراہان کو خصوصی توجہ دیکر ان سرگرمیوں کو لازمی قرار دینا چاہیئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کالج کینال کیپمس میں سالانہ 7 کلو میٹر لمبی کراس کنٹری ریس کے مقابلوں میں پوزیشن ہولڈر ٹیموں میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کراس کنٹری ریس میں یونٹی ہاوس نے پہلی اور فیتھ ہاوس نے دوسری پوزیشن حاصل کی تقریب میں ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر مجید اکبر،پرنسپل پنجاب کالج پروفیسر ایاز مشتاق،ڈائریکٹر سپورٹس محمد عبداللہ،محمد کاشف،سینئر صحافی بانی صدر پریس کلب احمد وسیم شیخ،ڈائریکٹر سپورٹس گورنمنٹ کالج پروفیسر مشتاق احمد گجر،(ر)پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر خوشی محمد شہزاد،ڈائریکٹر مریم گرلز کالج پروفیسر جاوید اقبال،پرنسپل دی سٹی سکول محمد امجد،پروفیسر کرامت علی شکیل،پروفیسر ظفر عبداللہ،ارشاد احمد خاں،صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔