وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے 10 میگا واٹ جبوڑی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا ضلع مانسہرہ کا دورہ،اربوں روپے مالیت کے منصوبوں کا سنگ بنیاد کے بعد افتتاح،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 میگا واٹ جبوڑی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا ہے منصوبہ 3.7 ارب روپے لاگت سے مکمل کیا گیا ہے 38 کروڑ روپے سالانہ آمدن متوقع ہے جبکہ صوبائی حکومت صاف اور سستی توانائی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے بعدازاں وزیر اعلیٰ محمود خان نے 300 میگا واٹ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا منصوبہ 95 ارب روپے کی لاگت سے سات سال میں مکمل کیا جائے گا بالا کوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے تقریباً 15 ارب روپے سالانہ آمدن ہو گی ماحول دوست توانائی کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں دریں اثناء وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بانڈہ تحصیل بفہ پکھل میں ٹراﺅٹ فش ہیچری کا بھی افتتاح کر دیا۔