اسسٹنٹ کمشنر کی تجاوزات مافیا کے خلاف بڑی کاروائی،کمرشل اراضی پر قائم دوکانیں مسمار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کی تجاوزات مافیا کے خلاف بڑی کاروائی،گگومنڈی دہلی ملتان روڈ ہائی وے کی کروڑوں روپے کی کمرشل اراضی پر قائم دوکانیں مسمار،سائن بورڈ اکھاڑ دیئے،سامان قبضہ میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق ڈی سی وہاڑی صفدر حسین ورک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عادل عمر وڑائچ نے میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر وقاص گجر اور اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ کے ہمراہ گگومنڈی میں دہلی ملتان روڈ ہائی وے کی قیمتی کمرشل سرکاری اراضی پر قائم دوکانوں کو ہیوی مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا اور روڈ کے ساتھ لگے غیر قانونی سائن بورڈز بھی اکھاڑ ڈالے سامان قبضہ میں لے لیا گیا اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر وڑائچ کا کہنا تھا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف جاری آپریشن میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور آپریشن بغیر کسی دباو کے بلا تفریق جاری رہے گا۔