ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس پروگرام کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔مسرت شاہین

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مسرت شاہین نے کہا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پنجاب کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس پروگرام انڈر 13 سالہ جس میں تھلیٹکس،فٹ بال،جمناسٹک تیکوانڈو،آرچری،بیڈ منٹن ٹیبل ٹینس اور کرکٹ شامل ہیں کہ ٹرائلز کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ وہاڑی کے انڈر 13 سالہ کھلاڑی یکم دسمبر 2022ء تک اپنی رجسٹریشن ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس خورشید انور اسٹیڈیم وہاڑی،تحصیل سپورٹس آفس قائد اعظم اسٹیڈیم بورے والا اور تحصیل سپورٹس آفس سپورٹس جمنیزیم میلسی میں مقررہ تاریخ تک کروا سکتے ہیں۔