سائلین کے مسائل کے حل کیلئے میرا دفتر ہر وقت حاضر ہے۔ڈاکٹر احمد قاضی

لاہور(نیوز ڈیسک)سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے دفترمیں کھلی کچہری کا انعقاد،سائلین نے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو درخواستیں پیش کیں ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سائلین کی درخوستوں پرموقع پر ہی احکامات جاری کئے،کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ محکمہ سپیشلائز ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں کھلی کچہری کے ذریعے سائلین کی درخواستوں پر ترجیحی بنیادوں پر شنوائی کی جا رہی ہے محکمہ میں تمام افسران سائلین کی درخوستوں پر فوری عملدرآمد کر رہے ہیں سائلین کے مسائل کے حل کیلئے میرا دفتر ہر وقت حاضر ہے سائلین کی درخواستوں پر فوری فیصلے کر کے آسانی پیدا کی جا رہی ہے محکمہ میں سائلین کی درخواستوں پر پراسیسنگ کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے۔