پی ڈی ایم ایک ایسے سیاسی بھنور میں پھنس چکی جس سے نکلنا مشکل ہے۔سلمان مہدی

بورے والا(آفتاب نذیر سے)پی ٹی آئی کے راہنماء و امیدوار قومی اسمبلی این اے 157 سید سلمان مہدی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ایک ایسے سیاسی بھنور میں پھنس چکی جس سے نکلنا مشکل ہے،عمران خان نے ایک دور اندیش سیاسی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے پی ڈی ایم کیلئے اب عمران خان کی طرف سے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان ایک ڈراونا خواب بن گیا ہے،پی ڈی ایم اب سو پیاز بھی کھائے گی اور سو جوتے بھی،الیکشن کے بغیر اب کوئی چارہ نہیں اسمبلیاں توڑنے کے خلاف ہر حربہ استعمال کرنے کی گیدڑ بھبکیاں مارنے والوں کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،پی ڈی ایم کے بہت سے ارکان آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی ٹکٹ کے حصول کیلئے ہاتھ پاوں مار رہے ہیں کارکنان الیکشن کی تیاری کریں بہت جلد بھان متی کے کنبہ دست و گریباں ہونے والا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 230 عمران ایوب سلدیرا،شیخ محمد نعیم،چوہدری ذوالفقار احمد نمبردار اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔