ڈی سی وہاڑی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کا تجاوزات کے خلاف آپریشن،متعدد دوکانیں سیل

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی سی وہاڑی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کا تجاوزات کے خلاف آپریشن،دوکانوں کے سامنے سڑک پر سامان رکھ کر تجاوزات قائم کرنے والی متعدد دوکانیں سیل،سامان ضبط کر لیا گیا،مصروف ترین کاروباری مرکز گول چوک کو تجاوزات مافیا سے خالی کروا لیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی صفدر حسین ورک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عادل عمر کی زیر قیادت میونسپل آفیسر ریگولیشن نے اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ کے ہمراہ شہر کے مصروف ترین کاروباری مرکز گول چوک میں دوکانوں کے سامنے سڑک پر جوتوں کے سٹال لگا کر ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی تمام تجاوزات کو ہٹا کر سامان ضبط کر لیا گیا اور دوکانوں کو سیل کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر وڑائچ کا کہنا تھا کہ تجاوزات ایک ناسور کی طرح پھیل چکا ہے جس کا خاتمہ ہر ممکن یقینی بنانے کیلئے بلاتفریق کسی بھی دباو کے بغیر آپریشن جاری رہے گا اور دوکانداروں کو انکی حدود سے باہر سامنے رکھنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔