عوام کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔زبیر احمد خان

بورے والا(نمائندہ خصوصی)چئیرمین شکایات سیل وزیر اعلیٰ پنجاب زبیر احمد خان نے کہا ہے کہ عوام کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اس سلسلہ میں متعلقہ محکموں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز ضلعی صدر مرکزی تنظیم تاجران چوہدری محمد صدیق یوسف آرائیں کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل ضلع وہاڑی کے وائس چیئرمین مولانا عمران صدیقی اور ملک امجد اقبال ایڈوائزر شکایات سیل بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مقامی اضلاع کے چیئرمین شکایات سیل اپنے علاقوں کے لوگوں کی شکایات فوری طور حل کروائیں۔