حاجی اقبال راجپوت کا کلچرل سوسائٹی کے عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ

کویت(نمائندہ خصوصی)پاکستان کلچرل سوسائٹی کویت کے نائب صدر حاجی محمد اقبال راجپوت کا کلچرل سوسائٹی کے عہدیداروں اور راہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ،تفصیلات کے مطابق کویت میں مقیم پاکستانی حاجی محمد اقبال راجپوت نے اپنی رہائش گاہ نقرہ حولی میں پاکستان کلچرل سوسائٹی کے عہدیداروں اور رہنماؤں کے اعزاز ایک پرتکلف عشائیہ دیا عشائیہ تقریب میں پاکستان کلچرل سوسائٹی کے بانی سائیں نواز،سلطان الکندری،صدر عابد ملک،سیکرٹری چوہدری ضیاء الرحمن گریوال،نائب صدر ماجد ملک،خرم شہزاد رندھاوا،سید ظفر علی،حاجی شوکت،جمیل جیمی،اشرف باجوہ،کاشف خان،بابو رحیم،بابو زین،عامر بھائی اور مہمان شاعر فیاض وردگ شامل تھے عشائیہ تقریب میں حاجی شوکت،سید ظفر علی اور جمیل جیمی نے اپنی خوبصورت آواز میں نغمے سنا کر سامعین سے خوب داد سمیٹی تقریب کے اختتام پر میزبان حاجی محمد اقبال راجپوت،حاجی اشفاق راجپوت،اعجاز راجپوت اور نعیم راجپوت نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔