تمام فوڈ ملازمین سنٹروں پر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔شہزاد جعفری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ملتان ریجن آصف رضا کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی شہزاد جعفری نے گزشتہ روز اڈہ پپلیم،ماچھیوال اور بنی شیل گودام وہاڑی فوڈ سنٹروں کا دورہ کیا اور انہوں نے ریکارڈ کی انسپکشن کی ڈسپیج رجسٹر،ریکارڈ رجسٹر،سٹاکس،گنجیوں اور گوداموں کو چیک کیا اس موقع پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر انچارج بنی شیل گودام رانا امتیاز علی،آفس سپرنٹینڈنٹ رانا محمد خان اور اللہ رکھا زاہد بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی شہزاد جعفری نے کہا کہ تمام فوڈ ملازمین سنٹروں پر اپنی حاضری یقینی بنائیں سنٹرز پر سٹاکس اورریکارڈ کی حفاظت کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر اور محکمہ خوراک کی ہدایات پر عملدرآمد کریں انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔