کھیلوں کے میدان آباد کر کے ہی ہم ہسپتال ویران کر سکتے ہیں۔عادل عمر وڑائچ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر وڑائچ نے کہا ہے کہ صحت مند سرگرمیوں سے ہی ہم بیماریوں سے نجات پا سکتے ہیں،یوگا سے ناصرف جسمانی بیماریوں سے ممکنہ حد تک چھٹکارا مل سکتا ہے بلکہ ذہنی طور پر بھی ہم صحت مند رہ سکتے ہیں ہمیں اپنی ذہنی و جسمانی صحت کا خیال رکھنے کیلئے روزانہ ایک گھنٹہ ورزش کیلئے اور آدھا گھنٹہ کتابوں کیلئے نکالنا چاہیئے،کھیلوں کے میدان آباد کر کے ہی ہم ہسپتال ویران کر سکتے ہیں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیکر ہمیں صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے “یوگا گراونڈ” قائد اعظم سٹیڈیم میں مارننگ یوگا سیشن میں شرکت کے بعد یوگیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس یوگا سیشن میں یوگا ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران میاں محمد اشرف ایڈووکیٹ،میاں خالد محمود،حاجی مبین احمد بھٹی،عبدالطیف غزنوی،چوہدری نثار احمد،کاشف ریاض کھوکھر،بانی سینئر ممبر یوگا کلب چوہدری اصغر علی جاوید،شہزاد سلیم بھٹی،چوہدری محمد طاہر،چوہدری مدثر مرغوب،وسیم جٹ،مہر وسیم احمد اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھی۔