ورلڈ بنک ماڈل سٹی منصوبے پر کام کا آغاز بہت جلد ہونے جا رہا ہے۔چوہدری نذیر جٹ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پنجاب حکومت کے تعاون سے ورلڈ بنک ماڈل سٹی منصوبے کے تحت اندرون شہر نئی سڑکوں کی تعمیر،پورے شہر کی نئی سیوریج سکیم،نئے واٹر سپلائی ٹیوب ویلز،نئی واٹر سپلائی پائپ لائنوں کی تنصیب نئے پارکس اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے نئے فلوریشن پلانٹس کی نصیب کا کام آئندہ ماہ شروع ہو جائے گا ان منصوبوں پر اڑھائی ارب سے زائد کی لاگت آئے گی یہ بات پی ٹی آئی کے سینئر راہنماء و سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ اندرون شہر 43 نئی سڑکوں کی تعمیر،80 کروڑ سے زائد کی نئی سیوریج سکیم،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 10 نئے ٹیوب ویل،10 غیر فعال ٹیوب ویلز کو چالو کرنے،شہر کی 31 آبادیوں میں نئی واٹر سپلائی پائپ لائنز،20 نئے فلٹریشن پلانٹ،10 ٹیوب ویلز کی پرانی مشینری تبدیل کرنے،5 ڈسپوزل ورکس میں نئی مشینری نصب کرنے اور 8 نئے تفریحی پارک تعمیر کرنے کے منصوبے منظوری کے بعد کام کے آغاز کیلئے آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں اس منصوبے کے تحت اڑھائی ارب سے روپے سے زائد کی خطیر رقم خرچ ہو گی جس سے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے تمام دیرینہ مسائل حل ہو جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے پر کام کے آغاز کیلئے ضلعی انتظامیہ کے علاوہ تمام متعلقہ صوبائی اداروں نے ابتدائی کام مکمل کر لیا ہے۔