ڈپٹی کمشنر صفدر حسین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے جبری مشقت کا اجلاس

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے جبری مشقت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بھٹہ یونین کے صدر خادم حسین،سیکرٹری صابر حسین اور لیبر آفیسر ملک شعبان نے شرکت کی اجلاس میں چائلڈ لیبر کا خاتمہ،سوشل سیکیورٹی آرڈیننس کے تحت اینٹوں کے بھٹوں کی رجسٹریشن اور سوشل سیکیورٹی کارڈز کے اجراء کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ سوشل سیکورٹی کے تحت ورکرز کے سیکیورٹی کارڈز بنانے کا آغاز کر دیا گیا ہے 5کارڈز بن چکے ہیں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر کہا کہ بھٹہ مالکان اپنے ورکرز کے سوشل سیکیورٹی کارڈز بنوانے کے عمل کو جلد مکمل کریں اور اپنے واجبات ادا کریں اس حوالے سے قانون پر عمل کیا جائے گا قانون کی خلاف ورزی کسی صورت نہیں ہونی چاہیے بھٹہ مزدوروں کے سوشل سیکیورٹی کارڈز بننے سے انہیں حکومت کی طرف مختلف سہولیات حاصل ہوں گی جس میں مفت علاج معالجہ،بچوں کی تعلیم کے اخرات کیلئے وظائف،بیٹوں کی شادی کیلئے جہیز فنڈز اور دیگر مالی معاونت فراہم ہوسکیں گی اس لئے بھٹہ مالکان کو چاہیے کہ وہ اپنے ورکرز کی فلاح وبہبود کی خاطر انکی سوشل سیکیورٹی میں رجسٹریشن کریں تاکہ ان کے سوشل سیکیورٹی کارڈز بنا ئے جا سکیں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور ان تمام جگہوں پر خصو صی نظر رکھی جائے جہاں پر چائلڈ لیبر کا خدشہ ہو۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کم ازکم اجرت پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ مزدوروں کو انکی پوری اجرت میسر آسکے۔