منگل سے دوبارہ لانگ مارچ کا آغاز ہو گا بھرپور شرکت کیلئے تیار ہو جاؤ۔عمران خان

لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم و چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں خوف کی زنجیریں توڑ کر ایک مرتبہ پھر سے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کیلئے تیار ہو جاؤ ہم حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،8 نومبر بروز منگل سے لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز ہو رہا ہے اور مارچ کے راولپنڈی پہنچنے پر میں خود قیادت سنبھال لوں گا،پنجاب میں ہماری حکومت ہونے کے باوجود 3 دن سے FIR نہیں کٹ سکی میرا سوال یہ ہے کہ کیا ”مقتدر حلقوں“ کو قانون سے استثنیٰ حاصل ہے؟۔