عمران نیازی لانگ مارچ کے نام پر ملک میں خون خرابہ کرانا چاہتا ہے۔مریم نواز

بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک سرٹیفائیڈ جھوٹا اور مکار شخص عمران نیازی لانگ مارچ کے نام پر ایک سازش کے تحت ملک میں خون خرابہ کرانا چاہتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لندن میں مسلم لیگ(ن) کے راہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان دولتانہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور سلمان شہباز بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ فتنہ خان دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے جس کی تمام سیاست جھوٹ سے شروع ہو کر جھوٹ پر ختم ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف زہر افشانی کر کے بھارت میں شہرت کی بلندیوں پر ہے یہ ہے اس کی محب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ ہے مریم نواز شریف نے کہا کہ لانگ تماشہ ناکام ہونے پر حواس باختہ ہو کر خونی انقلاب کی باتیں کرنے لگا ہے ذاتی خواہشات کی تکمیل نہ ہونے پر فتنہ خان ملک کی سلامتی کے درپے ہے۔