دم کروانے آئی مریدنی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم احاطہ عدالت سے فرار

بورے والا(نمائندہ خصوصی)دم کروانے آئی مریدنی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم پیر ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا،ایڈیشنل سیشن جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی،تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل نواحی گاوں 50 کے بی کی رہائشی بے اولاد خاتون نذیراں بی بی مقامی بااثر پیر آفتاب کے آستانہ نلکا فریدی شریف پر دم کروانے اور اولاد کیلئے تعویذ لینے گئی جہاں پیر نے اسے ملحقہ کمرے میں لے جاکر زبردستی اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا تھا جسکا مقدمہ تھانہ فتح شاہ پولیس نے درج کر لیا تھا ملزم آفتاب نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی تھی جس کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران متاثرہ خاتون کے وکلاء چوہدری مختار احمد جٹ اور مہر طاہر امجد نے اپنے دلائل دیئے جنکی روشنی میں ایڈیشنل سیشن جج ملک امان اللہ نے پیر کی ضمانت خارج کر دی ضمانت خارج ہوتے ہی ملزم پولیس کو چکمہ دے کر احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا۔