ضلع کی معاشی و معاشرتی ترقی میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے۔میاں خالد حسین

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید)وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس صدر میاں خالد محمود صدر کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلا س سال 2022-23 کے اہداف مقرر کئے گے اور ضلع وہاڑی کی معاشی ترقی کیلئے پروگرام کی ترتیب دینا مقصود تھا صدر میاں خالد حسین نے معزز ایگزیکٹیو ممبران کو خوش آمدید کہا اور منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم سب ملکر یہ عزم کرتے ہیں کہ ہم اپنے ادارہ کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے اپنے ممبران اور ضلع کی معاشی و معاشرتی ترقی میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے مجھے اپنی ٹیم سینئر نائب صدور محمد عثمان،محمد علی،شیخ عامر بشیر اور تمام ایگزیکٹیو ممبران پر بھروسہ ہے کہ ہم اپنی محنت اور لگن سے اپنے ضلع کی ایکسپورٹ کو بڑھانے،نئی انڈسٹری لانے اور نوجوان نسل کو روزگار مہیا کرنے میں کامیاب ہونگے ہم نے رواں سال ممبران کی راہنمائی کیلئے 40 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں اس موقع پر محمد عثمان سینئر نائب صدر نے کہا کہ ہم اپنے ضلع کی انڈسٹریلائیزیشن اور کمرشلائیزیشن میں بھرپور کام کریں گے فارنر انوسٹرز اور اوورسیز پاکستانی کو پاکستان میں انوسٹمنٹ کیلئے لائیں گے ضلع کے کاروباری اور انڈسٹریلسٹ کے وفود بیرون ممالک لیکر جائیں گے انڈسٹریل اسیٹیٹ کی جلد انڈسٹریلازیشن میں اپنا کردار ادا کریں گے اجلاس میں حافظ محمود احمد شاد بانی صدر،آصف علی راجہ،احسن اللہ،مرزا محمد خالد،نجم الدین،شاہ رخ خان،چوہدری سردار محمد،قلب اے حسن،علاؤ الدین،سعود احمد شاد،فہیم اسلم،مقصود احمد،محمد عامر مقصود،محمد غضنفر علی،میاں خالد محمود،سابق صدور ذوالفقار علی آرائیں،ملک خالد محمود،عدنان اشرف سینئر اراکین اور جنرل سیکرٹری خورشید انور نے شرکت کی۔