الفتح فٹ بال کلب کے سابق کپتان طارق برکت کے اعزاز میں عشائیہ

بورے والا(اصغر علی جاوید کامریڈ)سابق نائب صدر بورے والا بار و سینئر ممبر الفتح فٹ بال کلب ملک فیاض مالک اعوان ایڈووکیٹ نے الفتح فٹ بال کلب کے سابق کپتان طارق برکت کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا جس میں اس الفتح فٹ بال کلب کے سینئر اور جونیئر ممبران نے شرکت کی اس موقع پر ملک فیاض مالک اعوان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا عشائیہ تقریب میں سابق کپتان اصغر علی جاوید،کپتان عبداللطیف ڈوگر،محمد امجد ملک،نثار احمد نانو،حاجی ریحان،تنویر مشتاق،مبشر جوئیہ،ندیم منظور گجر کے علاوہ دیگر ممبران بھی موجود تھے۔