ترکی کے 99ویں یوم جمہوریہ پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔شہباز شریف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکی کے 99 ویں یوم جمہوریہ پر میں صدر جمہوریہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ترکی کے لوگ غازی مصطفی کمال اتاترک کی قیادت میں آزادی کیلئے ترک عوام کی بہادرانہ جدوجہد تاریخ میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاوّنٹ ٹویٹر سے ٹویٹ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صدر اردگان کی قیادت میں برسوں کے دوران جو غیر معمولی اقتصادی پیش رفت ہوئی ہے اسے دنیا نے قبول کیا ہے پاکستان کا مقصد انکے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید گہرا کرنا ہے اور تجارت و صنعت کے شعبوں میں اپنی وسیع صلاحیت کو مزید فروغ دینا ہے۔