آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی۔زینب عباس،مرینہ اقبال

لاہور(سپورٹس ڈیسک)معروف ٹی وی پریزینٹر زینب عباس اور مرینہ اقبال نے کہا ہے کہ یہ بہت بڑی بات ہے کہ ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں “چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین”،آئرلینڈ کی خواتین کی ٹیم پاکستان آنے سے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو اسٹیڈیم آنے اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ترغیب دے گی،شائقین کی حمایت سے نوجوان لڑکیوں کو آگے آنے اور اس کھیل کو کھیلنے میں مدد ملے گی،کھلاڑی اپنا دل اور جان کھیل میں لگاتے ہیں آپ باہر آئیں اور ان کا ساتھ دیں کیونکہ وہ ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں،تمام عمر کے لوگوں کو گراؤنڈ میں آنا چاہیے اور آئرلینڈ کی ٹیم کو دکھانا چاہیے کہ ہم اپنی کرکٹ کو سنجیدگی سے لیتے ہیں،شائقین کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہو گا جبکہ فضل محمود،عمران خان،راجس اور سعید انور نامی چار انکلوژرز شائقین کیلئے کھلے ہوں گے تا کہ دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والا ایکشن براہ راست دیکھا جا سکے،مرینہ اقبال اور زینب عباس آئرلینڈ ویمن کے خلاف آئندہ سیریز کیلئے اپنے جوش و خروش میں شریک ہیں کیونکہ لاہور میں ہونے والے میچز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔