عمران خان کا مقصد قومی سلامی کے اداروں کو بدنام کرنا ہے۔حنا پرویز

لاہور(نیوز ڈیسک)ایم پی اے مسلم لیگ(ن) حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ حساس اداروں کے سربراہان کے خلاف ہرزہ رسائی قابل مذمت ہے،عمران خان نے بطور وزیر اعظم حلف اٹھایا تھا کہ وہ آئینی اداروں کا تحفظ اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،عمران خان کے بیانات سے بھارت نے قومی اداروں کا مذاق اڑایا،عمران خان نے حساس اداروں کے سربراہ کے متعلق غیرمناسب الفاظ استعمال کیے جس کا مقصد قومی سلامی کے اداروں کو بدنام کرنا اور انکی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے،عمران خان کی جانب سے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ رسائی کے خلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی میرا وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے۔