مائنس عمران خان کا خواب انشاء اللہ کبھی نہیں پورا ہو گا۔اسد عمر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ فیصلہ کورٹ میں چیلنج ہو گا،مائنس عمران خان کا خواب انشاءاللہ کبھی نہیں پورا ہو گا،عوام نے بغیر کسی کال کے گھروں سے نکل کر اور الیکشنز میں ووٹ دیکر عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ دیکر سوائے سیائی ضائع کرنے کے کچھ نہیں کیا،انشاء اللہ جب سوموار کو عدالت میں کیس سنا جائے گا تو عدالت یہ فیصلہ اڑا کر رکھ دے گی۔