عمران خان ثبوتوں کے ساتھ پاکستان کا پہلا سند یافتہ چور ثابت ہوا۔مریم نواز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی راہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور جو چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نااہل ہوا،دونوں میاں بیوی نے ملکر قومی خزانے کو لوٹا جتنی بڑی چوری ہے اسکی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے اسکو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے،اللہ کا شکر ہے سرٹیفائیڈ چور جو دوسروں کو چور چور کہتا تھا الزام لگاتا تھا وہ اپنے انجام کو پہنچا آج نہ صرف اس پہ چوری ثابت ہو گئی ہے بلکہ جو ثبوت ہیں وہ ناقابل تردید ہیں وہ ثبوتوں کے ساتھ پاکستان کا پہلا سند یافتہ چور ثابت ہوا ہے۔