پی ٹی آئی بورے والا کا ضمنی الیکشن میں کامیابی پر جشن

بورے والا آفتاب نذیر سے پی ٹی آئی بورے والا کا ضمنی الیکشن میں کامیابی پر کالج روڈ پریس کلب کے سامنے جشن اور آتش بازی،تقریب سے سٹی صدر میاں عبدالمتین، تحصیل صدر غلام مصطفی بھٹی،سیکرٹری اطلاعات محمد امجد ڈھڈی،سینئر نائب صدور سٹی بورے والا محمد اکرم بھٹی، محمد شہباز بھٹی،سٹی سیکرٹری اطلاعات کامران شاہد،میاں محمد طیب اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی نے پی ڈی ایم کی سیاست کا ملک سے جنازہ نکال دیا ہے پی ٹی آئی ایک ایسی عوامی طاقت ہے جس کا اب کوئی بھی مقابلہ نہیں کر پائے گا عمران خان آج کال دیں تو لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد کی طرف روانہ ہو جائے گا پی ٹی آئی کارکنان نے پارٹی ترانوں پر رقص کیا اور بھر پور آتش بازی بھی کی۔