پانامہ کیس فیصلے کے خلاف اپیلیس مسترد ہونے کے بعد اب رائے ونڈ کے شہزادوں کا ٹھکانہ اڈایالہ جیل ہو گا ۔ خالد نثار ڈوگر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انصاف لائرزفورم جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے167بیرسٹر خالد نثار ڈوگر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس فیصلے کے خلاف اپیلیس مسترد ہونے کے بعد اب رائے ونڈ کے شہزادوں کا ٹھکانہ اڈایالہ جیل ہو گا نیب کے ریفرنسز شریف خاندان کے گلے کا پھندہ بن چکے ہیں جس میں اب یہ سارے چور جیل کی سلاخوں کے پیچھے جائیں گے عدالت عظمیٰ کے فیصلے قومی امنگوں کے ترجمان ثابت ہوئے ہیں اور پوری قوم عدلیہ کے تحفظ اور اسکے وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی پانامہ فیصلے کے بعد عدلیہ اور فوج کو تنقید کا نشانہ بنانے والے نواز شریف کے درباری اب روپوش ہو چکے ہیں کیونکہ انہیں اس بات کا اندازہ ہو چکا ہے کہ وہ اپنے سیاسی آقا کے بعد جیلوں کی ہوا کھائیں گے عمران خان اس وقت ملک کے 22کروڑ عوام کے لیے واحد امید کی کرن ہیں جس کی قیادت میں ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو سکتا ہے انہوں نے ملک کے بدترین کرپٹ ٹولے کو بے نقاب کرکے اُنکے انجام تک پہنچانے کا جو مشن شروع کیا ہے قوم کی دعاﺅں اور اُنکی ثابت قدمی کی وجہ سے اُس میں کامیابی ملی ہے قومی اداروں کو کٹھ پتلی سمجھ کر اپنی کرپشن چھپانے کے لیے استعمال کرنے والے فرعون اب انہی اداروں کے سامنے بطور ملزم پیش ہو کر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں آئندہ آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے کارکنان اپنے ذاتی اختلافات کو بھلا کر پارٹی کے وسیع تر مفاد میں متحد ہو جائیں تاکہ آئندہ الیکشن میں وقت کے فرعونوں کو عبرتناک شکست سے دو چار کیا جا سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف دیہات سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنان اور نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔