این اے 120 میں ووٹرز کی پولنگ سٹیشنز پر آمد شروع،سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات
لاہور(نمئاندہ خصوصی)حلقہ این اے 120 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز شروع ہو گیا،ووٹرز کی پولنگ سٹیشنز پر آمد شروع ہو گئی جبکہ سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں،پولنگ بوتھ کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے،حلقے کے تمام پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے،پاک فوج نے بھی اپنے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں،این اے 120 میں 44 امیدوار سامنے آئے ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے120 میں پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی ووٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے قومی شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہے جبکہ حاملہ اور عمر رسیدہ افراد کو بغیر کسی لائن میں لگے ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں کل3 لاکھ 21ہزار 786 ووٹ رجسٹرڈ ہیں جس میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 79ہزار 642 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 42ہزار 144 ہے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 120 میں کل 220 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں اور پولنگ بوتھ کی تعداد 573ہے جن میں مردوں کیلئے 312 اور خواتین کیلئے 261 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جبکہ 19 پولنگ سٹیشنز مشترکہ بنائے گئے ہیں
واضح رہے کہ این اے 120 کی نشست نواز شریف کی نااہل کے باعث خالی ہوئی تھی اس نشست پر مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز،پی ٹی آئی کی یاسمین راشد اور پیپلزپارٹی کے فیصل میر کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔