سول سوسائٹی نیٹ ورک نے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے 15 ملین روپے کا اعلان کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سول سوسائٹی نیٹ ورک بورے والا نے کے پی کے سیلاب زدگان کی بحالی کے 15 ملین روپے کی خطیر رقم کا اعلان کر دیا،امدادی رقم سیلاب کے پی کے میں زدگان کیلئے گھروں کی تعمیر سمیت دیگر کاموں پر صرف ہو گی،سول سوسائٹی کی ٹیم آئندہ ہفتے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لے گی،تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی نیٹ ورک کا اجلاس زیر صدارت پیٹرن انچیف سول سوسائٹی نیٹ ورک شیخ شہزاد مبین منعقد ہوا جس میں سوسائٹی کے کنوینئر عبدالروف چوہدری،ڈپٹی کنوینئر چوہدری اصغر علی جاوید،سیکرٹری کوآرڈینیشن سید زاہد حسین مشہدی،انچارج شعبہ خواتین مس صائمہ بتول،حافظ جنید احمد،چوہدری احتشام داود،عدیل مقصود،محمد شیر خاں کھچی،ندیم انجم سندھو،غلام فرید کھچی،چوہدری محمد ناصر،چوہدری مسعود عابد،ساجد اکرم بھٹی اور دیگر ارکان نے شرکت کی اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب زدگان کی مکمل بحالی کے حوالہ سے مختلف تجاویز پر غور کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پی کے میں سیلاب سے متاثرہ ان علاقوں میں جا کر وہاں کی انتظامیہ سے ملکر بحالی کے کاموں میں حصہ لے گی جس کے لئے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین نے بتایا سول سوسائٹی نیٹ ورک نے ابتدائی مرحلہ کے لئے 15 ملین روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور آئندہ ہفتے کے دوران سول سوسائٹی کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں جا کر سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کا جائزہ لے گی اور انکی مکمل بحالی کے حوالہ سے انکے گھروں کی تعمیر سمیت دیگر مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا لائحہ عمل مرتب کرے گی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر کوئی مقامی یا اوورسیز پاکستانی اس مشن میں حصہ لینا چاہے گا تو اسکا خیر مقدم کیا جائے گا بحالی کا یہ کام آئندہ ماہ شروع کر دیا جائے گا۔