آئی ایم ایف سے ملنے والی قسط سے ملکی معیشت کو سہارا ملا ہے ۔اراکین قومی و صوبائی اسمبلی

بورے والا(نمائندہ خصوصی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامک افیئر چوہدری فقیر احمد آرائیں اور ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے ملنے والی قسط سے ملکی معیشت کو سہارا ملا ہے جس سے ناصرف روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا بلکہ ملک میں مہنگائی کو کم کرنے میں بھی بھر پور مدد ملے گی،ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بے گھر ہونے والے لاکھوں خاندانوں اور کروڑوں پاکستانیوں کی بحالی کیلئے بیرون ملک کی طرف سے امدادی رقوم ملنے سے حکومت کو امدادی کاموں میں بھر پور مدد ملے گی،پاکستانی قوم کی طرف سے سیلاب میں گھرے اپنے بھائیوں کی مدد کیلئے جس جذبے سے ریلیف فنڈز اور امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے وہ قابل ستائش ہے،ان حالات میں عمران خان جلسوں میں سیاست اور نفرت پھیلا کر عوام دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اس صورتحال میں ملکی معیشت کو خطرات سے دوچار کرنے کی سازشیں ملک دشمنی کے مترادف ہیں گزشتہ نااہل حکومت کی معاشی پالیسیوں کی سزا آج پوری قوم بھگت رہی ہے میاں شہباز شریف اور تمام اتحادی جماعتیں ملک کو معاشی و اقتصادی طور پر مستحکم کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گی قوم کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے لگائے گئے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔