وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں 10 ایگزیکٹو ممبران بلامقابلہ منتخب

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات سال 2022-23 کیلئے پہلے مرحلہ میں 10 ایگزیکٹو ممبران بلامقابلہ منتخب قرار جبکہ عہدیداروں کا انتخاب 3 ستمبر کو ہو گا،3 رکنی الیکشن کمیشن میں زاہد اقبال چوہدری،میاں محمد ممتار اور شیخ فہد سلیم شامل ہیں وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی 20 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی میں ریٹائرڈ ہونے والے 10 ارکان کی نشستوں پر ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے 5 امیدواروں شیخ محمد عامر بشیر،محمد عثمان،چوہدری سردار محمد،علاؤ الدین اور میاں خالد حسین نے کاغذات داخل کروائے جبکہ کوآپریٹیو کلاس کی جانب سے 5 امیدواروں جن میں قلب حسن شاہ،شیخ شاہ رخ،آصف ابراہیم،محمد علی اور نجم الدین قریشی شامل ہیں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے الیکشن کمیشن نے جانچ پڑتال کے بعد تمام امیدوارواں کے کاغذات منظور کرتے ہوئے تمام 10 امیدواروں کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا اس طرح سابق 20 ایگزیکٹو ممبران میں سے حسب دستور 10 سبکدوش ہو گئے جن میں حافظ محمود احمد شاد،راجہ ندیم کیانی،ذوالفقار علی آرائیں،محمد اشفاق،شاہد حسین،میاں خالد محمود،چوہدری حسیب سرور،ظفر اقبال،عاشق علی آرائیں اور محمد اسحاق شامل ہیں جبکہ بقیہ 10 سابق اور 10 نومنتخب ممبران ایگزیکٹیو جن میں آصف علی چوھدری،حاجی محمد ارشد،شیخ محمد نعیم پاشا،مرزا محمد خالد،راجہ احسان اللہ،شیخ شاہ رخ،محمد علی،نجم الدین قریشی،قلب حسن شاہ،آصف ابراہیم،فہیم اسلم،سعود احمد شاد،نوید اختر زرگر،مقصود احمد،عامر مقصود،علاؤ الدین،محمد عثمان،چوہدری محمد سردار،میاں خالد حسین اور شیخ عامر بشیر شامل ہیں میں سے 3 ستمبر کو الیکشن ہو گا جن میں سے ایک صدر،ایک سینئر نائب صدر جبکہ 2 نائب صدور منتخب کئے جائینگے 10 نومنتخب ایگزیکٹو ممبران کی بلا مقابلہ کامیابی پر وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی صدر حافظ محمود احمد شاد،صدر شیخ محمد نعیم پاشا،سینئر نائب صدر شاھد حسین،نائب صدور سعود احمد شاد،محمد حسیب سرور،زاہد اقبال چوھدری،میاں محمد ممتاز،بورے والا پریس کلب کے صدر چوہدری اصغر علی جاوید،وہاڑی پریس کلب کے سابق صدر شیخ خالد مسعود ساجد بیوروچیف خبریں گروپ وہاڑی،شیخ فہد سلیم ، چوہدری محمد عاشق آرائیں،راؤ محبوب علی خان،محمد اسحاق،راجہ احسان،شوکت علی،مرزا خالد،ملک خالد،میاں خالد محمود،عبدالرؤف،غضنفر علی،ذوالفقار آرائیں،سید شیراز رضا کاظمی،شیخ وسیم،محمد اشفاق،حافظ ممتاز راں اور سیکرٹری جنرل چوہدری خورشید انور نے مبارکباد دی جبکہ نومنتخب اراکین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زاہد اقبال چوہدری،حافظ محمود احمد شاد،شیخ محمد نعیم پاشا اور دیگر نے کہا کہ وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ گزشتہ 9 سال سے سینئر اور معزز ارکان کی مشاورت سے نئی باڈی بلامقابلہ تشکیل پا رہی ہے وہاڑی چیمبر وہاڑی ضلع کی ترقی اور معاشی خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرتی چلی آ رہی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے عہدیدار بھی سابقہ مشن کو جاری رکھتے ہوئے بڑھ چڑھ کر ادا کریں گے۔