عاشق آرائیں گروپ کے امیدوار احتشام داؤد بھاری اکثریت سے صدر غلہ منڈی منتخب

بورےوالا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی بورےوالا کے الیکشن میں سابقہ چیئرمین بلدیہ بورےوالا چوہدری عاشق آرائیں گروپ کے نامزد امیدوار چوہدری احتشام داؤد نے اتفاق گروپ غلہ منڈی کے امیدوار رانا وکیل کو شکست دیکر کامیابی اپنے نام کر لی،تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر ملک عتیق الرحمان اعوان کی زیر نگرانی بورےوالا انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کا الیکشن ہوا بورے والا انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے الیکشن میں صدر کے عہدہ کیلئے چوہدری عاشق آرائیں گروپ کے نامزد امیدوار چوہدری احتشام داؤد اور اتفاق گروپ کے نامزد امیدوار رانا وکیل میں مقابلہ ہوا پولنگ کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر تھا جس میں بورےوالا انجمن آڑھتیاں کے کل 150 میں سے 150 ووٹرز نے ہی قائم پولنگ اسٹیشن پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس میں چوہدری احتشام داؤد نے رانا وکیل کو 62 ووٹوں کی برتری سے شکست دیتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی اور دو سال کیلئے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر منتخب ہو گئے چوہدری احتشام داؤد کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مھٹائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ پولیس کی جانب سے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے بورے والا انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے الیکشن میں چوہدری احتشام داؤد نے کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے 106 ووٹ حاصل کیے اور بورےوالا انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مخالف رانا وکیل نے 44 ووٹ حاصل کیے الیکشن کے دوران امیدواروں اور ممبران کے علاوہ کسی بھی شخص کو داخلہ کی اجازت نہ تھی۔چوہدری عاشق آرائیں گروپ کے نامزد امیدوار چوہدری احتشام داؤد کا انتخابی نشان کتاب جبکہ ان کے مخالف اتفاق گروپ کے نامزد امیدوار رانا وکیل کا انتخابی نشان چاند تھا۔