غلہ منڈی کے آڑھتیوں کی اکثریت نے احتشام داؤد کے حق میں فیصلہ دے دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے الیکشن،غلہ منڈی کے آڑھتیوں کی اکثریت نے احتشام داؤد کے حق میں فیصلہ دے دیا،صدارت کے امیدوار احتشام داؤد کی واضح کامیابی کے امکانات روشن ہو گئے،تفصیلات کے مطابق انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے الیکشن کیلئے چوہدری عاشق آرائیں گروپ کے صدارتی امیدوار چوہدری احتشام داؤد کی طرف سے آج غلہ منڈی کے آڑھتیوں اور عمائدین شہر کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا جس میں غلہ منڈی کے آڑھتیوں کی واضح اکثریت نے چوہدری احتشام داؤد کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا جس سے انکی واضح اکثریت سے کامیابی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں ظہرانے میں سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر خوشی محمد شہزاد،پروفیسر جاوید اقبال خاں،سابق چیئرمین سی پی ایل سی سہیل صابر چوہدری،یوگا فرینڈز کے بیرسٹر شہزاد سلیم بھٹی،سابق صدر انجمن آڑھتیاں ندیم انور چوہدری،حاجی ظہور ماجد،چوہدری رفعت طاہر،حاجی شاہد پرویز،چوہدری محمد طاہر،چوہدری اظہر غفور،چوہدری اطہر غفور،ڈائریکٹر پاک ہاؤسنگ حاجی عبدالرشید،چوہدری نبیل صابر،کونسلر بلدیہ میاں خالد حسین،مرزا خالد محمود،پروفیسر ظفر عبداللہ،شیخ جاوید احمد،غضنفر علی،سید زاہد حسین مشہدی،مدثر مرغوب اور دیگر نمائندہ شخصیات نے شرکت کی شرکاء تقریب نے چوہدری احتشام داؤد کو پیشگی مبارک باد دی۔