آزاد کشمیر کے الیکشن میں عوام نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو مسترد کر دیا۔خالد نثار ڈوگر

بورےوالا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی واضح کامیابی پر یوم تشکر کی تقریب پی ٹی آئی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بیرسٹر خالد نثار ڈوگر کے دفتر میں منعقد ہوئی اس موقع پر آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا تقریب میں سردار راشد عظیم ڈار،ملک اکرم بھٹی(کویت)،محمد ندیم سندھو،ماجد امیر گجر،سردار ارشد ڈوگر،ملک آصف،ملک صابر اعوان،کامران شاہد،شہباز بھٹی،میاں طیب محمود،محمد مدثر،ارشد سعید،انور شہزاد،ندیم جٹ،محمد نصیر،زوہیب بھٹی،محمد عدیل،خلیل بھٹی،علی اکبر،ملک شکیل،ملک عقیل خان،بلال کھچی،ملک عمران جاوید،گلریز عمران،طیب حنیف،اصغر علی بھٹی،ماجد ہاشمی،سید خرم عباس،علی رضا،منیب ہاشمی،محمد سلیم اور دیگر کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر خالد نثار ڈوگر نےکہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی وزیر اعظم عمران خان کے آزاد کشمیر کے دوٹوک موقف اور پالیسی پر اعتماد کا اظہار ہے آزاد کشمیر کی عوام نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کو مسترد کر کے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مہر ثبت کر دی انہوں نے کہا کہ 45 نشتوں میں سے 26 پر پی ٹی آئی کی کامیابی بھاری عوامی مینڈیٹ کا ثبوت ہے جس کا کریڈٹ تحریک انصاف کے ہر ورکر کو جاتا ہے جو آج بھی اپنے قائد وزیر اعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پی ٹی آئی کا ہر ورکر پارٹی کے فیصلوں پر جان نچھاور کرنے کو تیار ہے کیونکہ با شعور لوگ جانتے ہیں اس وقت پاکستان میں صرف ایک ہی لیڈر ہے جو عوام کا درد سمجھتا ہے اور عوامی مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے عوام اب زرداریوں اور شریفوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے یہ کرپٹ ٹولہ بری طرح عوام میں بے نقاب ہو چکا ہے عوام ان کی اصلیت کو جانتے ہیں یہ اقتدار میں صرف لوٹ مار کرنے کیلئے آتے ہیں مگر عوام انہیں کبھی موقع نہیں دینگے کہ وہ ملکی وسائل پر قابض ہو کر اپنی نسلوں کیلئے دولت اکھٹی کریں۔