پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ٹرانسپورٹرز شدید مالی بحران کا شکار ہو چکے ہیں۔سردار شاہد ڈوگر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اتفاق ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن بورے والا کے صدر سردار شاہد جاوید ڈوگر نے کہا ہے ملک میں آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ٹرانسپورٹرز شدید مالی بحران کا شکار ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے اس شعبے سے وابستہ لاکھوں افراد بھی مالی مشکلات سے دوچار ہیں ملک میں مہنگائی کی بنیادی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہے جس کا اثر عام آدمی پر بھی پڑتا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے تناسب سے ٹرانسپورٹرز کرایوں میں اضافہ نہیں کر رہے اور حکومت کی جانب سے بھی ٹرانسپورٹرز کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا حکومت ملک کی اس بڑی صنعت اور اس سے وابسطہ کاروباری طبقہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوئی واضح پالیسی مرتب نہیں کر سکی کیونکہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ سے متعلق پالیسی اس وقت تک نہیں بن سکتی جب تک اس میں ٹرانسپورٹ کے نمائندوں کو شامل نہیں کیا جاتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتفاق ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کی طرف سے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔