مساجد ہماری دینی اور اخلاقی تربیت کا مرکز ہیں مساجد میں اللہ پاک کی عبادت ہوتی ہے۔ارشاد آرائیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحریک انصاف کے راہنماء و سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ مساجد ہماری دینی،روحانی اور اخلاقی تربیت کا مرکز ہیں مساجد میں ناصرف اللہ پاک کی عبادت ہوتی ہے بلکہ حقوق العباد کے بارے آگاہی کا بہت بڑا ذریعہ ہیں،پانچ وقت ایک جگہ اکٹھے ہو کر ہم ایک دوسرے کے دکھ درد اور انکی تکالیف کے ازالہ کیلئے بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،مسجد پیار،محبت،خلوص،بھائی چارے کے فروغ اور قربتیں بڑھانے کا ذریعہ بھی ہوتی ہیں اس لیے ہمیں بطور مسلمان ناصرف مساجد کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے بلکہ انکی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی والدہ مرحومہ کے نام پر مدینہ ٹاﺅن چیچہ وطنی روڈ پر تعمیر کروائی گئی جامع مسجد کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تقریب میں سابق تحصیل نائب ناظم غلام مصطفےٰ بھٹی،سیاسی و سماجی شخصیت رانا غلام مرتضیٰ،سابق سیکرٹری انجمن آڑھتیاں چوہدری محمد طاہر،سابق کونسلر سیٹھ محمد اسرار،ڈاکٹر محمد سرور،پیر بختیار عالم چشتی اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔