حکمران ملک سے کرپشن ختم کرنے کی بجائے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا رہے ہیں۔شاہد ڈوگر

بورے والا(نمائندہ خصوصی)ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن بورے والا کے صدر سردار شاہد جاوید ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ٹرانسپورٹرز کو مالی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ اور کرایوں میں اضافہ نہ ہونے سے ٹرانسپورٹ سے وابسطہ لاکھوں افراد شدید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں اور ٹرانسپورٹرز کرایوں میں اضافہ کرتے ہیں تو اسکے نتیجہ میں مہنگائی میں مزید اضافہ سے عام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا بھی محال ہو جائے گا حکمران ملک سے کرپشن ختم کرنے کی بجائے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا کر اسے زندہ درگور کرنا چاہتی ہے حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا نظام مکمل مفلوج ہو چکا ہے اور آئے روز مہنگائی کا ایک نیا طوفان عوام کا عرصہ حیات تنگ کر رہا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر ہر آدمی پر پڑتا ہے آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل کر کے ملک کو معاشی طور پر مفلوج کیا جا رہا ہے اگر صورتحال یہی رہی تو ٹرانسپورٹ سے وابستہ کاروباری طبقہ اپنا کاروبار بند کرنے کا مجبور ہو جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔