جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی بڑے پیمانے پر ناکہ بندی لگائی جائے گی۔عبداللہ خان نیازی

بوررے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی کی ہدایات پر عید الاضحیٰ کی آمد کے موقع پر جرائم کی لہر کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلع بھر میں پولیس کی بڑے پیمانے پر ناکہ بندی کا آغاز کر دیا گیا ہے بورے والا،میلسی اور وہاڑی کے شہری اور دیہاتی 47 مقامات پر رات کے وقت دو شفٹوں میں 389 کے قریب پولیس اہلکاران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ نیازی کے مطابق عید کی آمد کے موقع پر جیب تراش،مویشی چور اور دیگر جرائم پیشہ عناصر دن بھر روپوش رہ کر رات میں چوری اور راہزنی کیلئے نمودار ہو جاتے ہیں رات کی موثر گشت اور ناکہ بندی کے سبب ان واقعات کو قابو میں کیا جا سکتا ہے ناکہ بندی پوائنٹس کا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔