ایس ڈی او واپڈا کی غفلت اور لاپرواہی سے چار معصوم بچوں کی ماں جاں بحق،اہل علاقہ کا احتجاج

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایس ڈی او واپڈا کی غفلت اور لاپرواہی سے چار معصوم بچوں کی ماں جاں بحق،اہل علاقہ کا ایس ڈی او کے خلاف احتجاج،تفصیلات کے مطابق حاجی شیر سب ڈویژن کے فیڈرجملیرا سے منسلک گاﺅں 39 (کے بی) میں طویل عرصہ سے ہائی وولٹیج تاریں بجلی کی سپلائی لائن سے ٹکرا کر لوگوں کے لاکھوں روپے مالیت کا الیکٹرونکس سامان جل رہا ہے اور لوگ جاں بحق اور متعدد جھلس کر زخمی ہو گئے جبکہ گذشتہ روز چار معصوم بچوں کی ماں محنت کش خاتون کنیزاں بی بی زوجہ مظہر رحمانی ٹوکہ مشین پر چارہ کتر رہی تھی کہ ہائی وولٹیج کی وجہ سے بجلی کی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وہ جاں بحق ہو گئی ہائی وولٹیج کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جلنے والے متاثرین مظہر حسین،وریام،محمد اختر،غلام رسول،امداد حسین،محمد اشرف،محمد سراج اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک طویل عرصہ سے ہائی وولٹیج تاروں کی وجہ سے ہمارا لاکھوں روپے مالیت کا الیکٹرونکس کا سامان جل رہا ہے جس کی کئی درخواستیں ایس ڈی او واپڈا حاجی شیر سب ڈویژن ساجد حسین شاہ کو دی ہیں ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اس ہٹ دھرمی،نااہلی،فرایض سے غفلت اور لاپرواہی سے لوگوں کا جانی و مالی نقصان ہو رہاہے انہوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی،میپکو چیف اور دیگر اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ ایس ڈی او کے خلاف غفلت اور لاپرواہی برتنے پر محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے اس کو معطل کریں انہوں نے کہاہے کہ وہ خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کروائیں گے۔