چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے معروف دینی وعصری درسگاہ جامعہ حنفیہ کا دورہ کیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے معروف دینی وعصری درسگاہ جامعہ حنفیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ممتاز عالم دین صدر اسلامک ایجوکیشن بورڈ پاکستان مولانا قاری محمد طیب حنفی سے ملاقات کی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے انکی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی اس موقع پر کونسلر بلدیہ بورے والا راناشاہد،محمد اسماعیل ہنجرا اور صوبائی رکن اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی بھی موجود تھے۔