قاری محمد طیب حنفی کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کے لیے آنےوالوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)صدر اسلامک ایجوکیشن بورڈ پاکستان مہتمم جامعہ حنفیہ بورے والا مولانا قاری محمد طیب حنفی کی ہمشیرہ اور صوبائی رکن اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی کی پھوپھی کی وفات پر تعزیت کے لیے آنےوالوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا،پاکستان علماءکونسل پنجاب کے صدر مولانا حافظ محمد امجد،چیئرمین متحدہ امن فورم پاکستان مولانا ندیم سرور اور متحدہ علماءکونسل لاہور کے سینئر راہنماءمولانا محمد اسلم ندیم نے جامعہ آکر اظہار افسوس کیا علاوہ ازیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور جمعیت علماءاسلام(ف)پاکستان کے نائب امیر مولانا رشید احمد لدھیانوی نے فون پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔