ٹریفک وارڈنز نے ٹریفک قوانین اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع وہاڑی زاہد نواز مروت کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد قاسم بھٹی کی سربراہی میں ٹریفک وارڈنز نے ٹریفک قوانین اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا اس سلسلہ میں ٹریفک وارڈنز غلام عباس کھچی اور محمد کاشف کی قیادت میں ٹریفک پولیس کے عملہ نے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک مالکان اور ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد اور کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کے حوالہ سے آگاہی دی انکا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا جبکہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے ایس او پیز پر عملدرآمد بھی یقینی کاروائی کی جائے گی۔