پولیس چوکی انچارج کا داد رسی کیلئے 15 پر کال کرنے والے غریب محنت کش اور اسکی بیوی پر مبینہ تشدد
بورے والا(نمائندہ خصوصی)پولیس چوکی انچارج کا داد رسی کیلئے 15 پر کال کرنے والے غریب محنت کش اور اس کے بیوی پر مبینہ تشدد،اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 279 (ای بی) کے رہائشی غریب محنت ریاض علی کھوکھر نے میڈیا کو بتایا کہ اس کا اپنے بھائی محمد شفیق کھوکھر سے جھگڑا تھا جس پر اس نے 15 پر کال کی جس کا چوکی انچارج جاوید بھٹی نے برا منایا اور اس نے موقع دیکھنے کی بجائے اسے اور اسکی بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی بیوی کو شدید صدمہ پہنچا اور وہ ابھی تک صدمے سے باہر نہیں نکل پائی اس نے بتایا کہ اس کی ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی نے بھی کوئی بات نہیں سنی اور نہ ہی اس کی طرف سے دی گئی درخواستوں پر عملدرآمد ہوا ہے ریاض علی کھوکھر نے ایڈیشنل آئی جی ساﺅتھ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے داد رسی کا مطالبہ کیا ہے۔