سیف سٹی بورے والا منصوبہ سول سوسائٹی نیٹ ورک کا قابل ستائش منصوبہ ہے۔ظفر اقبال ایڈیشنل آئی جی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب کے چند شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ قائم ہیں جن میں سے بورے والا سیف سٹی منصوبہ پنجاب کا واحد منصوبہ ہے جسے سول سوسائٹی نے مکمل کیا بورے والا کی سوسائٹی قابل ستائش کام کر رہی ہے،بورے والا سیف سٹی پراجیکٹ سے جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے جرائم کو کم کرنے کیلئے دیہات اور محلے کی سطح پر عوام کو اپنے اردگرد ہونے والے جرائم اور جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھنی چاہیے عوام کمیونٹی پولیسنگ میں اپنا کردار ادا کرے،مال مویشی چوری کی وارداتوں،قبضہ گروپوں اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں ڈی پی او وہاڑی اور اسکی ٹیم جرائم پیشہ افراد کا پیچھا کر رہی ہے اور جرائم پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم کی وجہ سے جرائم پر قابو پانے میں بھرپور مدد ملے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر بار چوہدری سلمان یوسف گھمن کی طرف سے انکی رہائش گاہ پر دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمود اختر گھمن نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے جس پر حکومت کو خصوصی توجہ دینی چاہیے صدر بار چوہدری سلمان یوسف گھمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ بورے والا ”دی سٹی آف ایجوکیشن“ ہے لیکن سٹریٹ کرائم میں اضافہ قابل تشویش ہے ان پر قابو پانے کیلئے پولیس کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تقریب میں چوہدری محمد عثمان گھمن،جنرل سیکرٹری بار میاں رمیض احمد بیٹو،سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر راشد سدھو،صدر پی ایم اے ضلع وہاڑی ڈاکٹر سجاد احمد ڈھلوں،صدر پی ایم اے بورے والا ڈاکٹر عمران سمیع اللہ،ڈاکٹر منیر احمد سدھو،کنونیئر سول سوسائٹی نیٹ ورک عبدالرﺅف چوہدری،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمران بھٹی،سابق صدور بار ملک فرقان یوسف،مہر طاہر امجد،نوید احمد چیمہ،رانا عبدالرحیم،محمد جاوید شاہین،چوہدری اشرف ڈھلوں،سابق جنرل سیکرٹری بار کاشف مقبول جٹھول،پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری مختار احمد جٹ،سابق کونسلر بلدیہ راﺅ عزیز الرحمان،چوہدری رفعت طاہر،پی ٹی آئی کے تحصیل صدر طارق محمود باجوہ،تیمور سکندر ڈوگر،یوگا کونسل کے سنیئر راہنما شہزاد سیلم بھٹی،چوہدری خالد رامے،مبین احمد بھٹی اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔