بورے والا کے فاسٹ باؤلر طاہر حسین بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی پاکستان ٹیم میں شامل

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دی سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں شامل کر لئے گئے،تفصیلات کے مطابق دی سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن بورےوالا کے نواحی گاؤں 259(ای بی) سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر طاہر حسین بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے نوجوان باصلاحیت فاسٹ باؤلر طاہر حسین قبل ازیں جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم میں بھی شامل تھے نوجوان فاسٹ باؤلر طاہر حسین سابق ضلعی صدر وہاڑی کے کلب العباس کرکٹ کلب کی طرف سے کھیلتے ہیں سابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن چوہدری عبدالقدیر سلیمی،چوہدری جاوید اقبال،سابق سیکریٹری میاں حفیظ الرحمن،انچارج راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی استاد سلیم،حماد وقار،سردار وقار ڈار،سابق ضلعی چیئرمین ایڈہاک کرکٹ کمیٹی ڈاکٹر آصف خان،سابق ممبر ڈسٹرکٹ ایڈہاک کمیٹی اصغر علی جاوید،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے ڈپٹی کنوینئر چوہدری اصغر علی جاوید اور دیگر نمائندہ شخصیات نے فاسٹ باؤلر طاہر حسین کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔